سعودی عرب کا شامی تصفیہ کے لئے جنیوا ریفرنس پر زور
جدہ: "الشرق الاوسط” کل سعودی عرب نے شام کے بحران پر اپنے مضبوط موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اس کے حل پر زور دیا ہے جس کی بنیاد "جنیوا اعلامیہ 1” اور عالمی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر "2254” پر ہو۔ جس میں تحریر ہے کہ "ملک کے انتظامات کو چلانے کے [&helli

جدہ: "الشرق الاوسط”
کل سعودی عرب نے شام کے بحران پر اپنے مضبوط موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اس کے حل پر زور دیا ہے جس کی بنیاد "جنیوا اعلامیہ 1” اور عالمی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر "2254” پر ہو۔ جس میں تحریر ہے کہ "ملک کے انتظامات کو چلانے کے لئے ایک عبوری حکومت تشکیل دی جائے، شام کے نئے آئین کا مسودہ تیار کیا جائے اور شام کے نئے مستقبل کے لئے انتخابات کی تیاری کی جائے جس میں بشار الاسد کی کوئی جگہ نہ ہو”۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایل سرکاری ذریعہ نے وضاحت کی کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی طرف منسوب کردہ بیان میڈیا کی غلطی ہے، جس میں مملکت کی طرف سے مذاکراتی سپریم کمیشن اور ان اقدامات کی حمایت پر زور دیا گیا ہے، جس میں اراکین کی شرکت کو بڑھانے اور مخالف جماعتوں کی صفوں کو یکجا کرنا شامل ہے۔