زخمی

شام کے قریب "عوامی فوج” پر سخت فضائی حملہ

اتحادیوں کا ذمہ داری قبول کرنے سے انکار   بيروت: يوسف دياب – بغداد: "الشرق الاوسط” عراق کی "عوامی فوج” کے ایک گروپ کو فضائی حملے میں نشانہ بنائے جانے پر عراق اور شام و عراق میں "داعش” کے خلاف لڑنے والے بین الاقوامی اتحاد کے ذمہ داران کے مابین تنازعہ

شام کے قریب "عوامی فوج” پر سخت فضائی حملہ
اتحادیوں کا ذمہ داری قبول کرنے سے انکار

بيروت: يوسف دياب – بغداد: "الشرق الاوسط”

عراق کی "عوامی فوج” کے ایک گروپ کو فضائی حملے میں نشانہ بنائے جانے پر عراق اور شام و عراق میں "داعش” کے خلاف لڑنے والے بین الاقوامی اتحاد کے ذمہ داران کے مابین تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ یہ حملہ عراق میں شام کے مشرقی جانب ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کے تنف کیمپ کے قریب کیا گیا تھا۔

تنظیم "سید الشہدا برگیڈ” کے ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے عراقی "عوامی فوج” کے ایک قافلے پر بمباری کی، جو عراق کے اندر سے شام کی سرحد  کی جانب جاتے ہوئے تنف کے قریب پہنچ چکا تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں دسیوں "عوامی” عناصر ہلاک و زخمی ہوگئے جن میں ایرانی "پاسداران انقلاب” کا ایک فوجی افسر بھی شامل ہے۔ "سید الشہدا” برگیڈ کے ترجمان نے یقین دہانی کی ہے کہ امریکی فوج نے ہی اس فوجی قافلے کو نشانہ بنایا ہے، جس میں گروہ کے 36 افراد ہلاک اور دیگر 75 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بدھ – 17 ذو القعدة 1438 ہجری – 09 اگست 2017ء  شمارہ: [14134]