قطر کے عزم کو یقینی بنانے کیلئے کویتی امریکی نقل و حرکت
دمام: ميرزا الخويلدی کل خلیج کے علاقے میں قطر کے بحران کے حل کی خاطر کویتی – امریکی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے۔ کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح خالد حمد الصباح نے بحران کے حل کی خاطر اپنے ملک کی طرف سے ثالثی کی کوششوں کے ضمن میں کل دوحہ […]

دمام: ميرزا الخويلدی
کل خلیج کے علاقے میں قطر کے بحران کے حل کی خاطر کویتی – امریکی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے۔
کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح خالد حمد الصباح نے بحران کے حل کی خاطر اپنے ملک کی طرف سے ثالثی کی کوششوں کے ضمن میں کل دوحہ پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے تبادلۂ خیال کیا اور انہیں کویت کے امیر شیخ صباح احمد الجابر الصباح کا تحریری پیغام بھی پہنچایا۔
گذشتہ دو روز کے دوران سعودی عرب، مصر، سلطنت عمان، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد دوحہ کا شمار کویت کے نمائندے کے لئے چھٹے اور آخری اسٹیشن کے طور پر ہوتا ہے، جبکہ اس دوران انہوں نے امیر کویت کے پیغامات کو ان ممالک کے رہنماؤں تک پہنچایا۔