واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان رابطہ کا ایک خفیہ چینل
ماسکو: طہ عبد الواجد جزیرہ نما کوریا اور واشنگٹن وپیانگ یانگ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود کل ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چند مہینوں سے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان رابطہ کا ایک خفیہ چینل موجود ہے۔ ایسوسی ایٹیڈ پریس ایجنسی […]

ماسکو: طہ عبد الواجد
جزیرہ نما کوریا اور واشنگٹن وپیانگ یانگ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود کل ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چند مہینوں سے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان رابطہ کا ایک خفیہ چینل موجود ہے۔
ایسوسی ایٹیڈ پریس ایجنسی نے امریکی ذمہ داروں اور کاروائی سے باخبر دیگر افراد کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے امور سے متعلق ریاسہائے متحدہ امریکہ کے سفیر جوزیف یون اور اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمایاں سفارت کار بیک یونگ ال آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کرتے ہیں۔
ہفتہ – 20 ذی القعدة 1438 ہجری – 12 اگست 2017 ء شمارہ نمبر: (14137)