اسکندریہ کے دو ٹرینوں کے حادثہ کے اسباب کے سلسلہ میں تنازعات
قاہرہ: ولید عبد الرحمن کل مصر کے شمال میں واقع اسکندریہ کے علاقہ میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے بہت سارے لوگ زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حادثہ کے اسباب کے سلسلہ میں مختلف باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ مصر کی […]

قاہرہ: ولید عبد الرحمن
کل مصر کے شمال میں واقع اسکندریہ کے علاقہ میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے بہت سارے لوگ زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حادثہ کے اسباب کے سلسلہ میں مختلف باتیں سامنے آ رہی ہیں۔
مصر کی وزارت صحت نے کہا کہ اس حادثہ میں کم سے کم 40 افراد ہلاک اور 140 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں اور ریلوے انتظامیہ کے مطابق یہ حادثہ 2:15 میں اس وقت ہوا ہے جب قاہرہ سے اسکندریہ کی طرف جانے والی ٹرین نے بور سعید سے اسکندریہ کی طرف جانے والی ٹرین کے پیچھے حصہ میں جا مارا اور یہ حادثہ اسکندریہ کے خورشید علاقہ کے اسٹیشن سے قریب ہوا ہے اور وزیر اعظم نے حادثہ کے اسباب کی تحقیقات کرنے اور اس کے ذمہ دار کا محاسبہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔
ہفتہ – 20 ذی القعدة 1438 ہجری – 12 اگست 2017 ء شمارہ نمبر: (14137)