شاہ سلمان قطری حاجیوں کی میزبانی کرنے کی ہدایت

شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز اور شیخ عبد اللہ بن علی آل ثانی کی ثالثی   جدہ: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں قطری شہریت کے حامل تمام افراد جو مناسک حج ادا کرنا چاہتے ہیں انہیں الیکڑانک اجازت نامے کے […]

شاہ سلمان قطری حاجیوں کی میزبانی کرنے کی ہدایت
شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز اور شیخ عبد اللہ بن علی آل ثانی کی ثالثی

جدہ: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں قطری شہریت کے حامل تمام افراد جو مناسک حج ادا کرنا چاہتے ہیں انہیں الیکڑانک اجازت نامے کے بغیر سرحدی راستے سلوی کے ذریعے حج کی اجازت دے دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں قطر کے تمام حاجیوں کو دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اور احساء انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے منتقلی، حج اور عمرہ کے لئے خادم حرمین شریفین کے مہمان پروگرام کے تحت کی جائے گی۔

جمعرات – 25 ذی القعدہ 1438 ہجری – 17 اگست 2017ء  شمارہ نمبر [14142]