سعودیہ نے ایران کے لئے ثالثی نہیں مانگی
جدہ: "الشرق الاوسط” سعودی عرب نے کل تصدیق کی ہے کہ وہ موجودہ ایرانی حکومت کےساتھ "کسی بھی قسم کی قربت کو مسترد” اور اس کے ساتھ ثالثی کے مطالبے کی تردید کرتا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے کسی […]

جدہ: "الشرق الاوسط”
سعودی عرب نے کل تصدیق کی ہے کہ وہ موجودہ ایرانی حکومت کےساتھ "کسی بھی قسم کی قربت کو مسترد” اور اس کے ساتھ ثالثی کے مطالبے کی تردید کرتا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے کسی بھی صورت میں جمہوریہ ایران کے لئے ثالثی کا مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں جو خبر پھیلائی گئی ہے وہ یکسر بے بنیاد ہے۔
ذریعہ نے یقین دہانی کی کہ "سعودی عرب اپنے مستقل مؤقف پر قائم ہے اور وہ ایرانی حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کی مفاہمت کو مسترد کرتا ہے۔ کیونکہ ایران خطے میں اور دنیا میں دہشت گردی و انتہا پسندی پھیلا رہا ہے اور دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے”۔