دوحہ کے انتباہ کے باعث قطری حجاج کرام کی فضائی منتقلی ناممکن
رياض: ترکی الصہیل قطر دوحہ نے حج کا فریضہ ادا کرنے کے خواہش مند قطری شہریت کے حامل افراد کو ہوائی جہاز کے ذریعے دوحہ ایئر پورٹ سے جدہ کے شاہ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ منتقلی سے خبردار کیا ہے۔ سعودی عرب ایئر لائنز کی جنرل تنظیم نے اس ضمن میں […]

رياض: ترکی الصہیل
قطر دوحہ نے حج کا فریضہ ادا کرنے کے خواہش مند قطری شہریت کے حامل افراد کو ہوائی جہاز کے ذریعے دوحہ ایئر پورٹ سے جدہ کے شاہ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ منتقلی سے خبردار کیا ہے۔ سعودی عرب ایئر لائنز کی جنرل تنظیم نے اس ضمن میں کہا ہے کہ قطر کی حکومت نے ان کے جہازوں کو دوحہ میں اترنے سے منع کر دیا ہے۔
جبکہ اس سے قبل سعودی عرب کی ایئر لائن نے قطری حجاج کرام کے سفر کے لئے 7 پروازوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا تھا۔ چنانچہ سعودی ایئر لائن نے قطر کے سول ایوی ایشن کے حکام کو درخواست دی ہے کہ وہ اس کے جہازوں کو اپنا ہوائی مشن پورا کرنے کی اجازت دے، جو کہ شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی کی ثالثی کو قبول کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم کے مطابق ہے۔