لبنانی "داعش” کی امارات کے ہوائی جہاز کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی

  بيروت: "الشرق الاوسط” – ابوظہبی: مساعد الزيانی لبنانی وزیر داخلہ نہاد مشنوق کا لبنانی سیکورٹی ادارے کے کردار کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے اس نے "سیڈنی آسٹریلیا سے ابو ظہبی آنے والے متحدہ عرب امارات کے ہوائی جہاز کو دہشت گردانہ حملے کے تحت دھماکے سے اڑانے کی

لبنانی "داعش” کی امارات کے ہوائی جہاز کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی

بيروت: "الشرق الاوسط” – ابوظہبی: مساعد الزيانی

لبنانی وزیر داخلہ نہاد مشنوق کا لبنانی سیکورٹی ادارے کے کردار کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے اس نے "سیڈنی آسٹریلیا سے ابو ظہبی آنے والے متحدہ عرب امارات کے ہوائی جہاز کو دہشت گردانہ حملے کے تحت دھماکے سے اڑانے کی کاروائی کو ناکام بنا دیا ہے۔ جبکہ اس جہاز میں 400 مسافر سوار تھے جن میں 120 لبنانی تھے”۔ منشوق نے کل پریس کانفرنس کے دوران بیان دیا ہے کہ "داخلی سیکورٹی کے اطلاعاتی شعبہ نے (درزیوں کی) اس کاروائی کا انکشاف کیا اور آسٹریلومی حکام کے ساتھ رابطہ کیا”۔ انہوں نے وضاحت کی کہ "چار لبنانی نژاد آسٹریلوی؛ جو درزیوں کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، اور داعش سے منسلک ہیں انہوں نے تنظیم کے مفاد میں اس کاروائی کی منصوبہ بندی کی اور جہاز کے زمین پر اترنے سے پہلے اس کاروائی کی تنفیذ چاہتے تھے”۔

منگل – 30 ذی القعدہ 1438 ہجری – 22 اگست 2017ء  شمارہ : [14147]