موسوی اور کروبی کی”مستقل” رہائشی گرفتاری
لندن: عادل السالمی ایران کے پارلیمانی ڈپٹی اسپیکر علی مطہری نے عدلیہ کو خط لکھا ہے جس میں اصلاحی تحریک "گرین موومنٹ” کے دونوں رہنماؤں مہدی کروبی اور میر حسین موسوی کا عوامی ٹرائل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ اقدام، عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسنی اجنی کا کروبی کے [&hel

لندن: عادل السالمی
ایران کے پارلیمانی ڈپٹی اسپیکر علی مطہری نے عدلیہ کو خط لکھا ہے جس میں اصلاحی تحریک "گرین موومنٹ” کے دونوں رہنماؤں مہدی کروبی اور میر حسین موسوی کا عوامی ٹرائل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ اقدام، عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسنی اجنی کا کروبی کے خاندان کی جانب سے کئے گئے اعلان کو مسترد کرنے کے بعد ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے بھوک ہڑتال ختم کرنے سے پہلے حکومت سے وعدہ لیا ہے کہ وہ تہران میں ان کی رہائش گاہ کا محاصرہ ختم کرے گی اور ان کے مقدمے کی سماعت عوامی سطح پر کرے گی۔