ترکی کے ساتھ مل کر کسی قسم کی کوئی فوجی کاروائی نہیں :ایرانی "پاسداران”

لندن: "الشرق الاوسط” کل ایرانی "پاسداران انقلاب” نے، پیر کے روز ترک صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے جاری بیان کی نفی کرتے ہوئے ایرانی سرحد سے باہر کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔ اس بیان میں ترک صدر نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مشترکہ فوجی کاروائی […]

ترکی کے ساتھ مل کر کسی قسم کی کوئی فوجی کاروائی نہیں :ایرانی "پاسداران”

لندن: "الشرق الاوسط”

کل ایرانی "پاسداران انقلاب” نے، پیر کے روز ترک صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے جاری بیان کی نفی کرتے ہوئے ایرانی سرحد سے باہر کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔ اس بیان میں ترک صدر نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مشترکہ فوجی کاروائی کے معاہدے کے تحت "کرد لیبر پارٹی” اور اس کی ایرانی حلیف جماعت "کردستانی آزاد زندگی پارٹی” کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

ایرانی نیوز ایجنسی "مہر” نے ایرانی "پاسداران انقلاب” کے بیان کو نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ایرانی سرحد سے باہر "کرد لیبر پارٹی” کی افواج کے خلاف کاروائی کے لئے ایران اور ترکی کے مابین کسی قسم کے معاہدہ سے انکار کیا ہے۔

بدھ – 1 ذی الحجہ 1438 ہجری – 23 اگست 2017ء شمارہ: [14148]