صالح کی "غداری” پر ان کے مقابلے کے لئے حوثیوں کی طرف سے ہنگامی صورت حال کا اعلان
تعز: "الشرق الاوسط” کل عبد الملک حوثی کی جماعت نے اپنے زیر کنٹرول یمنی علاقوں میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کیا ہے، تاکہ وہ اپنے حلیف سابق صدر علی عبد اللہ صالح کی "غداری” پر ان کا مقابلہ کر سکیں۔ اس ہنگامی صورت حال کا اعلان، صنعا میں حوثیوں کی "انصار [&h

تعز: "الشرق الاوسط”
کل عبد الملک حوثی کی جماعت نے اپنے زیر کنٹرول یمنی علاقوں میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کیا ہے، تاکہ وہ اپنے حلیف سابق صدر علی عبد اللہ صالح کی "غداری” پر ان کا مقابلہ کر سکیں۔
اس ہنگامی صورت حال کا اعلان، صنعا میں حوثیوں کی "انصار اللہ” نامی جماعت کی اتحادی تنظیمات اور پارٹیوں کے بڑے پیمانے پر اجلاس کے دوران کیا گیا، جس کا مقصد "داخلی فرنٹ اور غداروں کا سامنا” کرنا ہے۔ جس سے صالح کی فوج کے ساتھ تنازعہ میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زیر قیادت جماعت "عوامی جنرل کانگریس” کے یوم تاسیس کے موقع پر کل اپنے حمایتیوں کو صنعا میں "سبعین چوک” میں جمع ہونے کی کال دی ہے۔