انٹیلیجنس ادارہ اردوغان کے ماتحت اور بڑے فوجی ذمہ داروں کی معزولی
انقرہ: سعید عبد الرزاق ترکی صدر رجب طیب اردوغان نے ایک نئے اقدام کے طور پر اپنے صدارتی نظام کو نافذ کرنے کے لئے انٹیلیجنس کے ادارہ پر اپنا اثر ورسوخ مضبوط کر لیا ہے اور یہ نظام گزشتہ 16 اپریل کو دستور میں ہونے والی ترمیم کے سلسلہ میں کئے […]

انقرہ: سعید عبد الرزاق
ترکی صدر رجب طیب اردوغان نے ایک نئے اقدام کے طور پر اپنے صدارتی نظام کو نافذ کرنے کے لئے انٹیلیجنس کے ادارہ پر اپنا اثر ورسوخ مضبوط کر لیا ہے اور یہ نظام گزشتہ 16 اپریل کو دستور میں ہونے والی ترمیم کے سلسلہ میں کئے جانے والے میمورنڈم کے نتیجہ میں آیا ہے۔
انٹیلیجنس ادارہ کو ملک کے اندر نافذ کردہ ایمرجنسی کی حالت کی وجہ سے صدارت کے ماتحت کر دیا گیا ہے اور ایمرجنسی کی حالت جولائی ماہ میں کی جانے والی انقلاب کی کوشش کے بعد لگائی گئی ہے۔ اس نئے قانون کے ذریعہ صدر کو نیشنل انٹیلیجنس کونسل کی سربراہی کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے جبکہ اس سے پہلے اس ادارہ کی صدارت اس کونسل کے صدر کو حاصل ہوتی تھی۔
ہفتہ – 4 ذی الحجة 1438 ہجری – 26 اگست 2017ء شمارہ نمبر: (14151)