حماس کا عباس کے ساتھ مصالحت کرنے کی آمادگی
رام اللہ: کفاح زبون مغربی کنارہ میں تحریک حماس غزہ پٹی میں اپنے رہنماؤں پر فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ مصالحت کرنے کے سلسلہ میں دباؤ ڈال رہی ہے کیونکہ صدر عباس ترکی صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ فلسطینی مفادات کو مکمل کرنے کے شرطوں کے سلسلہ میں غور […]

رام اللہ: کفاح زبون
مغربی کنارہ میں تحریک حماس غزہ پٹی میں اپنے رہنماؤں پر فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ مصالحت کرنے کے سلسلہ میں دباؤ ڈال رہی ہے کیونکہ صدر عباس ترکی صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ فلسطینی مفادات کو مکمل کرنے کے شرطوں کے سلسلہ میں غور وفکر کریں گے۔
مغربی کنارہ میں تحریک حماس کے ایک رہنماء ناصر الدین الشاعر نے کہا ہے کہ عباس کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے تاکہ یہ معلوم ہو کہ اہل فلسطین متحد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپ، ترکی اور مصر جیسے چند فریقوں کی طرف سے کوشش جاری ہے اور موقعہ بھی مثبت ہے۔ اگر ہم اس موقعہ کو غنیمت نہیں سمجھیں گے تو ہم غلطی کریں گے اور ہم ہی موقعہ کو ہاتھ سے گنوانے والے ہوں گے۔
اتوار– 5 ذی الحجة 1438 ہجری – 27 اگست 2017ء شمارہ نمبر: (14152)