ماسکو اور دمشق کے درمیان ایک اتحادی فضائی نظام
لندن – بیروت – پیرس – ماسکو: "الشرق الاوسط” روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوج اور شامی حکومت کے ماہرین نے شام کی سرزمین پر ایک کامل ومکمل اتحادی فضائی نظام قائم کیا ہے۔ روسی ایئر فورس کے ڈپٹی کمانڈر سرگے اشیریاکوو […]

لندن – بیروت – پیرس – ماسکو: "الشرق الاوسط”
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوج اور شامی حکومت کے ماہرین نے شام کی سرزمین پر ایک کامل ومکمل اتحادی فضائی نظام قائم کیا ہے۔
روسی ایئر فورس کے ڈپٹی کمانڈر سرگے اشیریاکوو نے پرسوں سنہ 2017ء کی فوجی نمائش کے بعد کہا کہ ابھی موجودہ وقت میں ایک کامل ومکمل فضائی دفاع کے نظام کا قیام عمل میں آیا ہے جس کی بنیاد پر ایک اتحادی نظام کے اندر تکنیکی اور معلوماتی طور پر دو طرفہ فضائی انٹیلیجنس کے سامانوں کو ایک ساتھ شامل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے اس موقعہ پر اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ شام کے ریڈیو اسٹیشنوں کے ذریعہ شامی فضاء میں حالات سے متعلق فراہم کردہ تمام خاص معلومات کو شام کے اندر روسی فورسز ایک ٹیم کے ماتحت نگرانی کے مراکز حاصل کر رہے ہیں۔
اتوار– 5 ذی الحجة 1438 ہجری – 27 اگست 2017ء شمارہ نمبر: (14152)