کویت کی ثالثی پر ماسکو کی طرف سے "مدد” کی پیشکش
كويت: ميرزا الخويلدی – ماسکو: طہ عبد الواحد روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر ایک جانب اور دوسری جانب قطر کے مابین جاری بحران کو حل کرنے کے لئے کویت کی طرف سے ثالثی کی کوششوں پر کل اپنے ملک کی طرف سے "معاون کردار” […]

كويت: ميرزا الخويلدی – ماسکو: طہ عبد الواحد
روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر ایک جانب اور دوسری جانب قطر کے مابین جاری بحران کو حل کرنے کے لئے کویت کی طرف سے ثالثی کی کوششوں پر کل اپنے ملک کی طرف سے "معاون کردار” ادا کرنے کی پشکش کی ہے۔
روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے کویت کے امیر شیخ صباح احمد الصباح، حکومتی صدر شیخ جابر مبارک الصباح اور وزیر خارجہ صباح خالد الحمد الصباح سے کل ملاقات کرنے کے بعد بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ خلیجی بحران کے حل کے لئے کویت کی طرف سے کی جانے والی کوششیں "حمایت کی مستحق” ہیں۔ روس کی سرکاری نیوز ایجنسی "ٹاس” کی طرف سے نقل کئے بیان میں انہوں میں مزید کہا: "اس صورت حال میں ہم تمام اطراف کو مناسب مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں”۔