"داعش” شامی حکومت کی نگرانی میں قلمون سے عراقی سرحد کی جانب
"حزب اللہ” کے ساتھ معاہدے پر لبنانی عوام منقسم – اور جنرل سیکورٹی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ فائل بند ہو چکی بيروت: يوسف دياب – كارولين عاكوم کل "داعش” کے عناصر شام کے مغربی علاقے جرود قلمون سے عراقی سرحد کے قریب دیر الزور کے مشرقی مضافات میں البوکمال شہر کی [
"حزب اللہ” کے ساتھ معاہدے پر لبنانی عوام منقسم – اور جنرل سیکورٹی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ فائل بند ہو چکی

بيروت: يوسف دياب – كارولين عاكوم
کل "داعش” کے عناصر شام کے مغربی علاقے جرود قلمون سے عراقی سرحد کے قریب دیر الزور کے مشرقی مضافات میں البوکمال شہر کی جانب مسافر بسوں کے ذریعے چلے گئے ہیں، تاکہ اس انتہا پسند جماعت (داعش) اور شامی حکومت و لبنانی تنظیم "حزب اللہ” کے ساتھ لبنان اور شام کی سرحد پر فائر بندی کے معاہدے کے تیسرے مرحلے پر جلد از جلد عمل درآمد ہو سکے۔
دوسری جانب لبنانی جنرل سیکورٹی کے ڈائریکٹر برگیڈیئر عباس ابراہیم نے کہا ہے کہ "یہ فائل بند ہو چکی ہے” جبکہ انہوں نے 2014 میں "داعش” کی طرف سے اغوا کئے گئے لبنانی فوجیوں کے بارے میں اطلاع دی تھی اور پرسوں بروز اتوار ان کی باقیات کو تلاش کیا تھا۔