تلعفر کے بعد العیاضیہ نینوی میں "داعش” کا آخری ٹھکانہ

  اربيل: "الشرق الاوسط” تلعفر سے نکالے جانے کے بعد مسلح "داعش” کے سینکڑوں عناصر؛ جن میں اکثر عرب اور ٖغیر ملکی ہیں، انہوں نے شمالی جانب العیاضیہ گاؤں کی جانب رخ کر لیا ہے۔ یہ گورنریٹ نینوی میں ان کا آخری ٹھکانہ ہے اور اسے بھی عراقی افواج نے کل گھیرے میں لے […

تلعفر کے بعد العیاضیہ نینوی میں "داعش” کا آخری ٹھکانہ

اربيل: "الشرق الاوسط”

تلعفر سے نکالے جانے کے بعد مسلح "داعش” کے سینکڑوں عناصر؛ جن میں اکثر عرب اور ٖغیر ملکی ہیں، انہوں نے شمالی جانب العیاضیہ گاؤں کی جانب رخ کر لیا ہے۔ یہ گورنریٹ نینوی میں ان کا آخری ٹھکانہ ہے اور اسے بھی عراقی افواج نے کل گھیرے میں لے لیا ہے۔

عراقی فوج کے 15 ویں ڈویژن کے 92 ویں بریگیڈ میں دوسری ریجنٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ریبوار عزیز نے "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے کہا: "العیاضیہ میں فوجی یونٹس مسلح تنظیم کے ساتھ سخت جنگ کر رہے ہیں اور ہم نے اس کے اطراف میں واقع تمام گاؤں ان کے قبضے سے آزاد کرا لئے ہیں۔ فی الحال ہماری فوجی یونٹس گاؤں کے مرکز کی جانب بڑھ رہی ہیں”۔ چنانچہ اب تنظیم کے مسلح عناصر کے سامنے ہتھیار ڈالنے یا مرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

منگل – 7 ذی الحجة 1438 ہجری – 29 اگست 2017ء  شمارہ: [14154]