"ہاروی” سے ہیوسٹن ڈوب گیا اور لوئیسیانا میں ہنگامی صورتحال
ہیوسٹن: "الشرق الاوسط” ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں سخت بارشوں کے باعث "ہاروی” نامی طوفان نے امریکہ کے چوتھے بڑے شہر ہیوسٹن میں سیلاب کی شکل اختیار کر لی ہے، جہاں ایئر پورٹ اور ہائی ویز بند کئے جانے کے بعد یہ شہر اب کٹ کر رہ گیا ہے۔ دریں اثناء قومی محکمۂ […]

ہیوسٹن: "الشرق الاوسط”
ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں سخت بارشوں کے باعث "ہاروی” نامی طوفان نے امریکہ کے چوتھے بڑے شہر ہیوسٹن میں سیلاب کی شکل اختیار کر لی ہے، جہاں ایئر پورٹ اور ہائی ویز بند کئے جانے کے بعد یہ شہر اب کٹ کر رہ گیا ہے۔ دریں اثناء قومی محکمۂ موسمیات نے مزید سخت بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق شہر کے دو اہم ایئر پورٹس نے پروازوں کے سلسلے کو معطل کر دیا ہے جبکہ دو ہسپتالوں کے مریضوں کو باہر نکلنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ خراب موسم کے باعث اس علاقے میں ٹیلی ویژن کی نشریات بھی بند ہوگئیں ہیں۔ طوفانوں سے نمٹنے کے لئے قومی مرکز نے اس سیلاب کو "تاریخ کا سخت ترین” سیلاب کہا ہے۔ ہیوسٹن کی تمام گلیاں اور راستے پانی میں ڈوپ چکے ہیں جس سے گزر گاہیں اور اس کے ساتھ ساتھ آبادی کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوششیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔