بیت اللہ کا حج کرنے والے آج سے مناسک حج کا آغاز "یوم ترویہ” سے کر رہے ہیں
شاہ سلمان ایک انڈونیشی بزرگ خاتون کو اپنے ساتھ حج کرنے کی دعوت دے رہے ہیں مکہ المکرمہ: "الشرق الاوسط” سعودی عرب میں سیکورٹی، صحت اور مخصوص سروسز کے تمام تر شعبہ جات اس سال حج کے لئے متحرک ہیں تاکہ عازمین حج بیت اللہ کو منی پہنچایا جائے، جہاں وہ آج بروز […]
شاہ سلمان ایک انڈونیشی بزرگ خاتون کو اپنے ساتھ حج کرنے کی دعوت دے رہے ہیں

مکہ المکرمہ: "الشرق الاوسط”
سعودی عرب میں سیکورٹی، صحت اور مخصوص سروسز کے تمام تر شعبہ جات اس سال حج کے لئے متحرک ہیں تاکہ عازمین حج بیت اللہ کو منی پہنچایا جائے، جہاں وہ آج بروز بدھ آٹھ ذی الحجہ (یوم ترویہ) کی صبح سے رسول اللہ ﷺ کی سنت کے مطابق مناسک حج کا آغاز کریں گے۔
حجاج کرام آج کی رات منی میں گزاریں گے اور کل بروز جمعرات 9 ذی الحجہ کی صبح فجر کے وقت سے عرفات کے میدان میں ٹھہریں (وقوف) گے، جو کہ (وقوف عرفات) حج کا ایک بڑا رکن ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے 104 سالہ انڈونیشی بزرگ خاتون مریم مرگانی محمد کو انکی صحت اور خصوصی توجہ کے پیش نظر پروگرام "خادم حرمین کے مہمان” میں شامل کر کے مناسک حج کی ادائیگی کرائی جائے گی۔