لندن ناجی العلی کے قتل کی فائل دوبارہ کھول رہا ہے
لندن: "الشرق الاوسط” کل برطانوی پولیس نے فلسطینی کارٹونسٹ ناجی العلی کے قتل کی فائل 30 سال بعد دوبارہ کھول دی ہے۔ ناجی کو 22 جولائی 1987ء کے روز لندن کے علاقے نائٹس بریج میں مسلح شخص کی طرف سے اس وقت گولی مار دی گئی تھی جبکہ وہ کویتی اخبار "القبس” میں […]

لندن: "الشرق الاوسط”
کل برطانوی پولیس نے فلسطینی کارٹونسٹ ناجی العلی کے قتل کی فائل 30 سال بعد دوبارہ کھول دی ہے۔ ناجی کو 22 جولائی 1987ء کے روز لندن کے علاقے نائٹس بریج میں مسلح شخص کی طرف سے اس وقت گولی مار دی گئی تھی جبکہ وہ کویتی اخبار "القبس” میں کام کے لئے جا رہے تھے۔ چنانچہ وہ زخمی حالت میں ہسپتال میں ایک ماہ تک زندہ رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
برطانوی پولیس کے ماتحت انسداد دہشت گردی کی یونٹ کے سربراہ گولی چلانے والے مسلح شخص اس وقت جائے حادثہ سے گزرنے والی گاڑی کے بارے میں صحیح معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔