"داعش” کے قافلے کے دو گرہوں میں سے ایک شامی صحرا میں گم
بيروت – لندن: "الشرق الاوسط "داعش” کے جنگجوؤں کا قافلہ جو شامی حکومت اور "حزب اللہ” کے ساتھ معاہدے کے بعد مشرقی لبنان کے علاقے قلمون سے شام کے مشرقی جانب دیر الزور کی جانب گیا تھا وہ تاحال شامی صحرا میں گم ہے۔ "داعش” کے خلاف ریاست ہائے

بيروت – لندن: "الشرق الاوسط
"داعش” کے جنگجوؤں کا قافلہ جو شامی حکومت اور "حزب اللہ” کے ساتھ معاہدے کے بعد مشرقی لبنان کے علاقے قلمون سے شام کے مشرقی جانب دیر الزور کی جانب گیا تھا وہ تاحال شامی صحرا میں گم ہے۔
"داعش” کے خلاف ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد نے کل کہا ہے کہ یہ قافلہ دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا، ان میں سے بسوں پر مشتمل قافلے کا ایک گروہ صحرا میں بھٹک گیا ہے اور جبکہ دوسرا شامی حکومت کے زیر انتظام علاقوں میں لوٹ آیا ہے۔