روسی طیارے دیر الزور سے محاصرے کو ختم کر رہے ہیں
"قلمون کا داعشی قافلہ” ابھی تک صحرا میں گم ہے بيروت: نذير رضا کل روسی طیاروں نے شامی حکومتی فوج اور اس کی اتحادی فورسز کو تین سالوں میں پہلی بار شہر دیر الزور کے مضافات تک پہنچا دیا ہے، جس کا مقصد شہر پر تنظیم "داعش” کے محاصرے کو توڑنا ہے۔ […]
"قلمون کا داعشی قافلہ” ابھی تک صحرا میں گم ہے

بيروت: نذير رضا
کل روسی طیاروں نے شامی حکومتی فوج اور اس کی اتحادی فورسز کو تین سالوں میں پہلی بار شہر دیر الزور کے مضافات تک پہنچا دیا ہے، جس کا مقصد شہر پر تنظیم "داعش” کے محاصرے کو توڑنا ہے۔
کل شام شامی حکومت کی حمایتی ایک ویب سائیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اعلی درجے کی فورسز شہر؛ جس میں 93 ہزار شہری آباد ہیں، اس پر سے محاصرے کو توڑنے کے لئے تقریبا 1800 میٹر کے فاصلے پر ہیں۔ دیر الزور میں شامی مخالف جماعتوں کے ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ یہ پیش رفت حیرت انگیز ہے، جبکہ روسی ہیلی کاپٹروں نے "اس پیش رفت کو بہت آسان بنا دیا تھا”، کیونکہ اس نے تنظیم کی نقل وحرکت کو روکنے کی کاروائی میں شرکت کرتے ہوئے اس کے میکانیزم، اس کے مراکز اور دھماکہ خیز گاڑیوں کو اپنا نشانہ بنایا”۔