امریکہ کا شمالی کوریا کو ایٹمی جواب دینے کی دھمکی

اقوام متحدہ کی طرف سے نئی پابندیوں کا منصوبہ – اور پیانگ یانگ کی جانب سے ایک اور میزائل تجربے کا اشارہ واشنگٹن: ہبہ القدسی – نيویارک: جوردن دقامسہ واشنگٹن نے شمالی کوریا کی دھمکیوں کا جواب دینے کے لئے ایٹمی اختیار کے بارے میں اشارہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اتوار کی […]

امریکہ کا شمالی کوریا کو ایٹمی جواب دینے کی دھمکی
اقوام متحدہ کی طرف سے نئی پابندیوں کا منصوبہ – اور پیانگ یانگ کی جانب سے ایک اور میزائل تجربے کا اشارہ

واشنگٹن: ہبہ القدسی – نيویارک: جوردن دقامسہ

واشنگٹن نے شمالی کوریا کی دھمکیوں کا جواب دینے کے لئے ایٹمی اختیار کے بارے میں اشارہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اتوار کی رات شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ اگر کیم جونگ اون کی حکومت اسی طرح واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کو دھمکی دیتی رہیں تو ایسی صوت میں واشنگٹن جوہری ہتھیاروں سمیت اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کرنے میں ہرگز نہیں ہچکچائے گا۔ امریکی صدارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ "صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عزم کا اظہار کیا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اپنے ملک، اپنی اراضی اور اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لئے اپنی تمام تر سفارتی اور روایتی و جوہری ہتھیاروں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا”۔

منگل – 14 ذی الحجة 1438 ہجری – 05 ستمبر 2017ء  شمارہ: [14161]