الجبیر: تہران کی طرف سے قربت حاصل کرنے کی کوشش کی ترویج ایک مزاق ہے
لندن: نجلاء حبریری کل سعودی عرب کے وزیر خارجہ عال الجبیر نے یہ کہا کہ تہران کی طرف سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان قربت ہونے کی خبر کو رائج کرنا ایک مزاق کے مترادف ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ موسم حج کے […]

لندن: نجلاء حبریری
کل سعودی عرب کے وزیر خارجہ عال الجبیر نے یہ کہا کہ تہران کی طرف سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان قربت ہونے کی خبر کو رائج کرنا ایک مزاق کے مترادف ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ موسم حج کے درمیان ہونے والے ایرانی وفد کے ساتھ اجلاسات فطری نہیں تھے بلکہ یہ تو صرف ایک دینی مناسبت کی وجہ سے تھے۔
انہوں نے لندن کے اندر ایک چھوٹے پریس میٹنگ میں کہا کہ اگر ایران سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات بحال کرنا چاہتا ہے تو اس پر ضروری ہے کہ وہ دہشت گردی اور دوسرے ملک کے داخلی امور میں مداخلت کرنا بند کردے اور انہوں نے مزید کہا کہ القاعدہ کے رہنماء ایران میں موجود ہیں اور ان کو سعودی عرب میں دھماکہ کرنے کا حکم ملا ہے۔
بدھ – 15 ذی الحجہ 1438 ہجری مطابق 06 ستمبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14162)