پیانگ یانگ کی طرف سے واشنگٹن کو مزید تحفہ دینے کا وعدہ
واشنگٹن: ہبہ القدسی شمالی کوریا کی طرف سے ابھی حال ہی میں کئے گئے چھٹھے جوہری تجربہ کے جواب میں اس کے ساتھ تعامل کرنے کے سلسلہ میں بین الاقوامی تقسیم ہو چکی ہے جبکہ پیانگ یانگ نے واشنگٹن کو مزید تحفہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں شمالی […]

واشنگٹن: ہبہ القدسی
شمالی کوریا کی طرف سے ابھی حال ہی میں کئے گئے چھٹھے جوہری تجربہ کے جواب میں اس کے ساتھ تعامل کرنے کے سلسلہ میں بین الاقوامی تقسیم ہو چکی ہے جبکہ پیانگ یانگ نے واشنگٹن کو مزید تحفہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر ہان تائی سونگ نے جنیوا کے اندر ہتھیار نہ رکھنے کے سلسلہ میں منقدہ کانفرنس کے سامنے کہا کہ ان کے ملک نے آخری وقت میں جو کاروائیاں کی ہے وہ صرف اور صرف ریاسہائے متحدہ امریکہ کے لئے تحفہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاسہائے متحدہ امریکہ جب تک ہمارے خلاف کشیدگی اور کوشش میں اضافہ کرتا رہے گا اس وقت تک اسے میرے ملک سے مزید تحفہ ملتا رہے گا اور کوریا جیسے عوامی جمہوری ملک پر دباؤ ڈالنے سےکوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔
بدھ – 15 ذی الحجہ 1438 ہجری مطابق 06 ستمبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14162)