سو کئی کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف حملہ کے سلسلہ میں براءت ظاہر کرنے کی کوشش

رنگون – لندن: "الشرق الاوسط” میانمار حکومت کی مشیر کار اونگ سان سو کئی نامی خاتون نے صوبہ راخین کے اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوج کی طرف سے کی جانے والی قتل وغارت گری سے براءت ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔ سو کئی نے ترکی […]

سو کئی کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف حملہ کے سلسلہ میں براءت ظاہر کرنے کی کوشش

رنگون – لندن: "الشرق الاوسط”

میانمار حکومت کی مشیر کار اونگ سان سو کئی نامی خاتون نے صوبہ راخین کے اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوج کی طرف سے کی جانے والی قتل وغارت گری سے براءت ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔

سو کئی نے ترکی صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفون پربات کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا کے مسلمانوں کے ساتھ بین الاقوامی نرم جذبات ان غیر معمولی غلط معلومات کی وجہ سے سامنے آئے ہیں جو مختلف جماعتوں کے درمیان بہت سے مشکلات کو پیدا کرنے کے لئے فراہم کیا گیا ہے۔ اسی طرح سو کئی نے اپنی حکومت کی کاروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ اس علاقہ کے تمام شہریوں کی حمایت کر رہی ہے۔

گزشتہ دنوں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی سخت کاوائیوں کے سلسلہ میں مذمت کرنے کے لئے بین الاقوامی اسلامی اور عرب ممالک کی طرف سے بہت دباؤ ڈالا گیا ہے جبکہ اس سے قبل اقوام متحدہ نے میانمار کی حکومت کو انتہا پسندی کی حد نہ پار کرنے کی دعوت دی تھی جس کی وجہ سے 125 ہزار افراد بنگلہ دیش کی طرف فرار ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔

جمعرات – 16 ذی الحجہ 1438 ہجری مطابق 07 ستمبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14163)