العبادی کا کردیوں کو بند راستے کھولنے کے سلسلہ میں آگاہی
بغداد: ا”لشرق الاوسط” عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کردیوں کو اسی ماہ کی 25 تاریخ کو عراقی کردستان صوبہ کی آزادی کے سلسلہ میں ریفرینڈم کو بحال رکھنے کی صورت میں بند راستہ کھولنے سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کل ایک پریس کانفرنس کے دوران […]

بغداد: ا”لشرق الاوسط”
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کردیوں کو اسی ماہ کی 25 تاریخ کو عراقی کردستان صوبہ کی آزادی کے سلسلہ میں ریفرینڈم کو بحال رکھنے کی صورت میں بند راستہ کھولنے سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کل ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ ریفرینڈم غیر قانونی ہے اور اس راستہ پر چلنے سے ہمارے کردی شہریوں کا فائدہ نہیں ہے۔
العبادی نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ انہوں نے اس ریفرینڈم کے سلسلہ میں میڈیاء کے ذریعہ سنا ہے۔ میں نے اسی لئے حال ہی میں بغداد کے دورہ پر آئے کردی وفد سے کہا تھا کہ آپ لوگ اس مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ ہم سے کیوں کر رہے ہیں جبکہ ہم نے تو اس پر گفتگو ہی نہیں کی ہے بس میڈیاء کے ذریعہ اس کے بارے میں سنا ہے؟
جمعہ – 17 ذی الحجہ 1438 ہجری مطابق 08 ستمبر 2017 ء شمارہ نمبر: ( (14164