چاروں ممالک کا قطر کے ساتھ گفتگو کرنے کے سلسلہ میں سابقہ شرائط قبول کرنے سے انکار

واشنگٹن: ہبہ القدسی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی دعوت دینے والے سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر جیسے چاروں ممالک نے قطر کے ساتھ گفتگو کرنے کے سابقہ شرائط کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک قطر سابقہ […]

چاروں ممالک کا قطر کے ساتھ گفتگو کرنے کے سلسلہ میں سابقہ شرائط قبول کرنے سے انکار

واشنگٹن: ہبہ القدسی

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی دعوت دینے والے سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر جیسے چاروں ممالک نے قطر کے ساتھ گفتگو کرنے کے سابقہ شرائط کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک قطر سابقہ تیرہ مطالبوں کو پورا نہ کر دے اور یہ اعلان قطر کے وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کا ملک ان چاروں ممالک سے اسی وقت گفتگو کر سکتا ہے جب وہ بائکاٹ کی اس کاروائی کو سرکاری طور پر ختم کردیں جسے انہوں نے اپنے فائدے کے لئے اختیار کیا ہے اور اس سلسلہ میں گفتگو کرنے کے لئے چند شرائط بھی رکھے ہیں جبکہ اس سے پہلے کل واشنگٹن سے کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمد الصباح نے اعلان کیا ہے کہ قطر مطالبوں کا اعتراف کرنے اور اس کے سلسلہ میں گفتگو کرنے کے لئے تیار ہے۔

بیان میں پر زور انداز میں کہا گیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ کے بیان سے یہ بات ظاہر ہو رہی ہے کہ قطر گفتگو کرنے، دہشت گردی کا مالی تعاون کرنے، اس کے ساتھ جنگ کرنے اور پڑوسی ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کے سلسلہ میں غیر سنجیدہ ہے۔

جمعہ – 17 ذی الحجہ 1438 ہجری مطابق 08 ستمبر 2017 ء شمارہ نمبر: ( (14164