دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کے لئے مصر میں ہنیئہ کی آمد
رام اللہ: کفاح زبون تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے صدر اسماعیل ہنیئہ کل قاہرہ پہنچ چکے ہیں اور گزشتہ مئی میں تحریک کا صدر منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا خارجی دورہ ہے۔ تحریک حماس نے کہا ہے کہ ہنیئہ تحریک کے داخلی اور […]

رام اللہ: کفاح زبون
تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے صدر اسماعیل ہنیئہ کل قاہرہ پہنچ چکے ہیں اور گزشتہ مئی میں تحریک کا صدر منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا خارجی دورہ ہے۔
تحریک حماس نے کہا ہے کہ ہنیئہ تحریک کے داخلی اور خارجی بڑے رہنماؤں کے ایک وفد کے سربراہ کے طور پر مصر کے ذمہ داروں سے ملاقات کرکے بہت سے اہم مسائل پر گفتگو کرنے کے لئے قاہرہ پہنچ چکے ہیں۔ خاص طور پر وہ مصر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مظبوط کرنے، قاہرہ کے ساتھ اس سے قبل ہونے والے افہام وتفہیم کو مزید بہتر بنانے، غزہ کے محاصرہ کو کم کرنے کی شکلوں اور دونوں طرفین سے متعلق مختلف موضوعات کے سلسلہ میں گفتگو کریں گے۔۔۔ اسی طرح ملک کے نئے مسائل، فلسطینی قوم کے اتحاد اور قومی مفادات کو حاصل کرنے کے سلسلہ میں بھی گفتگو کریں گے۔
اتوار – 19 ذی الحجہ 1438 ہجری مطابق 10 ستمبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14166)