امریکہ کا بحرین کو 3.8 ملین ڈالر کی قیمت کے اسلحہ کی فروخت

واشنگٹن: "الشرق الاوسط” امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ وزارت خارجہ نے بحرین کو اسلحہ فروخت کرنے کے معاہدہ پر اتفاق کر دیا ہے اور ان اسلحوں کی قیمت 3.8 ملین ڈالر ہے اور اس میں ایف 16 جہاز، میزائل، دو کشتیاں اور ایک جدید ہوائی جہاز شامل […]

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”

امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ وزارت خارجہ نے بحرین کو اسلحہ فروخت کرنے کے معاہدہ پر اتفاق کر دیا ہے اور ان اسلحوں کی قیمت 3.8 ملین ڈالر ہے اور اس میں ایف 16 جہاز، میزائل، دو کشتیاں اور ایک جدید ہوائی جہاز شامل ہے۔

روئٹرز نیوز ایجنسی نے وزارت دفاع کے بیان کو نقل کیا ہے کہ فروخت کی تجویز میں لوکہیڈ مارٹن کی انیس ایف 16  جہاز شامل ہیں جس کی قیمت 2.7 ملین ڈالر ہے۔ وزارت دفاع نے اپنے دو الگ الگ بیان میں کہا ہے کہ بحرین کےساتھ دوسرے امکانی فروخت کے معاہدہ میں مشین گنوں سے لیس رائٹیون کمپنی کی دو گشت کشتی اور 221 اینٹی ٹینک میزائل شامل ہیں اور ان کے علاوہ 1.8 بلین ڈالر کی قیمت میں ایف 16 جہاز کے موجودہ بحرینی بیڑے کی اصلاح کا معاہدہ ہوا ہے۔

اتوار – 19 ذی الحجہ 1438 ہجری مطابق 10 ستمبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14166)