شامی حکومت کے ایک رہنما کی جانب سے "واپس آنے والے شامی افراد” کو سزا دینے کی دھمکی

ماسکو – لندن: "الشرق الاوسط” روسی وزیر دفاع سیرگی شویگو نے شامی شہریوں کو ملک میں واپسی اور تعمیر نو کی پیشکش کی ہے، دریں اثناء کل شام کے علاقے دیر الزور میں شامی حکومت کی "ریپبلیکن گارڈ” کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عصام زہر الدین نے ملک میں واپس آنے والے شامیوں کا محا

شامی حکومت کے ایک رہنما کی جانب سے "واپس آنے والے شامی افراد” کو سزا دینے کی دھمکی

ماسکو – لندن: "الشرق الاوسط”

روسی وزیر دفاع سیرگی شویگو نے شامی شہریوں کو ملک میں واپسی اور تعمیر نو کی پیشکش کی ہے، دریں اثناء کل شام کے علاقے دیر الزور میں شامی حکومت کی "ریپبلیکن گارڈ” کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عصام زہر الدین نے ملک میں واپس آنے والے شامیوں کا محاسبہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

زہر الدین نے سرکاری ٹیلی ویژن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ: "جو لوگ شام سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے کسی اور ملک میں بھاگ گئے ہیں میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ واپس نہ آئیں۔ اگر ملک نے انہیں معاف کر بھی دیا تو وعدہ کرتے ہیں ہم ہرگز نہیں بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔ چنانچہ نصیحت ہے کہ کوئی واپس نہ آئے”۔

منگل – 21 ذی الحجة 1438 ہجری – 12 ستمبر 2017ء  شمارہ: [14168]