ترک ایران معاہدہ: ادلب کے بدلے میں جنوبی دمشق

  لندن: ابراہیم حميدی "الشرق الاوسط” جیسے ذرائع کے مطابق کل ماسکو کی زیر نگرانی انقرہ اور تہران ایک معاہدے کی تکمیل کے قریب ہیں، جس کے مطابق شام کے شہر ادلب میں فوج کا وجود، جنوبی دمشق پر ایرانی کنٹرول اور اسے سیدہ زینب نامی علاقے تک وسعت دینے کے عوض ہوگا۔ جس […]

ترک ایران معاہدہ: ادلب کے بدلے میں جنوبی دمشق

لندن: ابراہیم حميدی

"الشرق الاوسط” جیسے ذرائع کے مطابق کل ماسکو کی زیر نگرانی انقرہ اور تہران ایک معاہدے کی تکمیل کے قریب ہیں، جس کے مطابق شام کے شہر ادلب میں فوج کا وجود، جنوبی دمشق پر ایرانی کنٹرول اور اسے سیدہ زینب نامی علاقے تک وسعت دینے کے عوض ہوگا۔ جس سے مراد یہ ہے کہ دمشق کے سیاسی فیصلوں پر مستقل طور پر اثراندازی فراہم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق معاہدے پر اتفاق آئندہ جمعرات اور جمعہ کے روز آستانہ اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ماسکو نے دمشق پر زور دیا ہے کہ وہ شمالی حلب میں "فرات کی ڈھال” کاروائی کے دوران ترک فوج کے اہم کردار کے باعث شمالی شام میں ترک فوج کے وجود کو قبول کرے۔ جبکہ شامی مخالف جماعتیں ماہ رواں کے آخر میں روسی ترکی فضائی حمایت کے ساتھ "آزادی شام تنظیم” کے خلاف زمینی کاروائی کا آغاز کر رہی ہیں۔

منگل – 21 ذی الحجة 1438 ہجری – 12 ستمبر 2017ء  شمارہ: [14168]