ٹرمپ کا "دنیا کے ہر کونے میں” دہشت گردی کا پیچھا کرنے کا عزم

نیویارک اور پینٹاگون میں ستمبر حملوں کی یاد تازہ   واشنگٹن: ہبہ قدسی ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے کل 11 ستمبر 2001 میں نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے دو ٹاور اور واشنگٹن میں وزارت دفاع (پینٹاگون) پر حملوں کی یاد تازہ کی۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کا […]

ٹرمپ کا "دنیا کے ہر کونے میں” دہشت گردی کا پیچھا کرنے کا عزم
نیویارک اور پینٹاگون میں ستمبر حملوں کی یاد تازہ

واشنگٹن: ہبہ قدسی

ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے کل 11 ستمبر 2001 میں نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے دو ٹاور اور واشنگٹن میں وزارت دفاع (پینٹاگون) پر حملوں کی یاد تازہ کی۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کا پیچھا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کی کہ انہیں پوری دنیا میں کسی بھی خطے یا کونے میں محفوظ ٹھکانہ نہیں ملے گا۔ ٹرمپ نے "پینٹاگون” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج خوفناک دشمنوں کا تعاقب کرنے اور ان کی تباہی کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں تاکہ ہمارے ملک کے خلاف حملوں کے آغاز کے لئے انہیں کوئی محفوظ پناہ گاہ نہ ملے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "دنیا کا ایسا کوئی کونا نہیں جہاں ہم نہ پہنچ سکیں، اور ان (دہشت گردوں) کے کئے کوئی جگہ نہیں ہے کہ جہاں وہ چھپ سکیں”۔

منگل – 21 ذی الحجة 1438 ہجری – 12 ستمبر 2017ء  شمارہ: [14168]