ٹرمپ ایران کے مضر کاروائیوں کے خلاف اسٹریٹجک اعلان کے لئے مستعد
واشنگٹن: "الشرق الاوسط” موجودہ اور سابق پانچ امریکی ذمہ داروں نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کی مضر کاروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسٹریٹجک پر غور وفکر کر رہے ہیں۔ روئٹرز ایجنسی نے ان لوگوں سے نقل کیا ہے کہ اس تجویز کو وزیر […]

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
موجودہ اور سابق پانچ امریکی ذمہ داروں نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کی مضر کاروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسٹریٹجک پر غور وفکر کر رہے ہیں۔
روئٹرز ایجنسی نے ان لوگوں سے نقل کیا ہے کہ اس تجویز کو وزیر دفاع جیمس ماٹیس، وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون، قومی امن کے مشیر کا ایچ آر ماکماسٹر اور دیگر بڑے ذمہ داروں نے تیار کر کے گزشتہ جمعہ کو قومی امن کمیٹی کے اجلاس کے دوران پیش کیا ہے اور یہ ممکن ہے کہ اس پر اتفاق ہو جائے اور حالیہ ماہ کے ختم ہونے سے پہلے ہی اس کا اعلان بھی کر دیا جائے۔ انتظامیہ کے ایک بڑے ذمہ دار نے کہا کہ ہم اس کا نام وسیع اسٹریٹجک رکھیں گے تاکہ ایران کے تمام مضر کاروائیوں پر شامل ہو سکے سکے جیسے کہ مالی امور ہیں، دہشت گردی کا تعاون ہے، ملک کے امن وسکون کو ختم کرنا ہے اور خاص طور پر شام، عراق اور یمن کے امن وامان کو ختم کرنا ہے۔
بدھ – 22 ذی الحجة 1438 ہجری – 13 ستمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14168)