شرم الشیخ میں 90 ممالک کا "مالیاتی شمولیت” کے فروغ کا جائزہ
شرم الشيخ (مصر): "الشرق الاوسط” کل مصر کے مشرقی شہر شرم الشیخ میں نویں "بین الاقوامی مالیاتی شمولیت” کانفرنس کے سیشن کا آغاز 90 ممالک سے تعلق رکھنے والے مالی پالیسی ساز ماہرین و حکام کی موجودگی میں ہوا۔ جس کا مقصد مالیاتی شمولیت کے فروغ کو درپیش مسائل اور بڑے معاشی

شرم الشيخ (مصر): "الشرق الاوسط”
کل مصر کے مشرقی شہر شرم الشیخ میں نویں "بین الاقوامی مالیاتی شمولیت” کانفرنس کے سیشن کا آغاز 90 ممالک سے تعلق رکھنے والے مالی پالیسی ساز ماہرین و حکام کی موجودگی میں ہوا۔ جس کا مقصد مالیاتی شمولیت کے فروغ کو درپیش مسائل اور بڑے معاشی چیلنجز جن میں خاص طور پر غیر رسمی معیشت سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں کا جائزہ لینا ہے۔
پہلے اجلاس کی کاروائی کا آغاز مصر کے صدر عبد الفتاح سیسی کی موجودگی میں لندن اکنامک کالج کی پروفیسر خاتون ڈاکٹر نعمات شفیق کے ریکاڈنگ خطاب سے ہوا، یاد رہے کہ ڈاکٹر نعمات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور برطانوی بنک کی نائب گورنر کے عہدوں پر کام کر چکی ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ "مالی شمولیت کے تمام اجزاء موجود ہیں، جن میں سیاسی عزم اوراس کے ساتھ ساتھ عالمی ایجنڈوں کے مالی شمولیت شامل ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ روایتی بینک مالی شمولیت کے عمل میں ایک پارٹنر اور لازمی حصے کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر مالیاتی ادارے بھی اس مقصد کے حصول میں شامل ہیں۔