ادلب کی جنگ بندی کی وجہ سے "النصرہ” جماعت میں افتراق
ماسکو: طہ عبد الواحد شام سے متعلق آستانہ کے مذاکرات میں روس کے صدر کے ایلچی الکسنڈر لافر نٹیف نے کل اعلان کیا ہے کہ ادلب میں چوتھا پرسکون علاقہ قائم کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ بہت قریب ہو چکا ہے اور انہوں نے آستانہ کے مذاکرات کے شروع ہونے سے […]

ماسکو: طہ عبد الواحد
شام سے متعلق آستانہ کے مذاکرات میں روس کے صدر کے ایلچی الکسنڈر لافر نٹیف نے کل اعلان کیا ہے کہ ادلب میں چوتھا پرسکون علاقہ قائم کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ بہت قریب ہو چکا ہے اور انہوں نے آستانہ کے مذاکرات کے شروع ہونے سے قبل اور تینوں فریقوں یعنی روس، ترکی اور ایران کے درمیان مذاکرات کے بعد مزید کہا کہ معاہدہ کا اعلان جمعہ کے دن کیا جائے گا اور اس معاہدہ میں اس بات کا ذکر ہے کہ شامی فورسز اور مخالف جماعتوں کے درمیان جنگ بند ہو جائے گی اور ایسی کاروائی شروع ہوگی جس کی بنیاد پر ادلب گورنریٹ کے اندر "فتح الشام” کے بشمول "تحریر شام کمیٹی” کو تحلیل کر دیا جائے گا جیسے کہ درعا، غوطہ، دمشق اور ریف حمص کے علاقے میں کیا گیا ہے۔
جمعہ – 24 ذی الحجة 1438 ہجری – 15 ستمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14170(