"حماس” کی طرف سے غزہ پر قبضہ کے حصول میں اقتدار کی جلدی

  رام اللہ: کفاح زبون فلسطینی تحریک حماس نےغزہ سیکٹر میں رامی الحمد اللہ کی قیادت میں فلسطینی حکومت کی ذمہ داریاں سنبھالنے میں عجلت سے کام لیا ہے۔ تحریک کے ترجمان فوزی برہوم نے بیان دیا ہے کہ: "حکمران صدر محمود عباس اور تحریک فتح کو چاہئے کہ بلا کسی تاخیر کے فوری […]

"حماس” کی طرف سے غزہ پر قبضہ کے حصول میں اقتدار کی جلدی

رام اللہ: کفاح زبون

فلسطینی تحریک حماس نےغزہ سیکٹر میں رامی الحمد اللہ کی قیادت میں فلسطینی حکومت کی ذمہ داریاں سنبھالنے میں عجلت سے کام لیا ہے۔ تحریک کے ترجمان فوزی برہوم نے بیان دیا ہے کہ: "حکمران صدر محمود عباس اور تحریک فتح کو چاہئے کہ بلا کسی تاخیر کے فوری طور پر الحمد اللہ کی حکومت کو پورے غزہ کی تمام تر ذمہ داریاں سنبھالنے کو موقع دے”۔

حماس نے بروز اتوار قاہرہ میں اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ سیکٹر میں اپنی قائم کردہ ادارتی حکومت کو تحلیل کر دے گی اور علاقے میں عام انتخابات کرانے پر اتفاق کیا تھا۔ اس دوران حماس اور فتح نے سن 2011 میں  مصر کے زیر اہتمام قاہرہ معاہدے پر عمل دارآمد کرنے کی کوشش کی یقین دہانی کی، جس کے مطابق دونوں فلسطینی تحریکیں قومی اتحادی حکومت کے قیام کے لئے صدراتی اور پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ساتھ آزادیٔ فلسطین کی تنظیم کی نیشنل کونسل کے بھی انتخابات کرائیں گی۔

منگل – 28 ذی الحجة 1438 ہجری – 19 ستمبر 2017ء  شمارہ: [14175]