صوبائی صدر

عراقی کرد آج حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، اور جغرافیائی تنازعے میں شدت

بارزانی دباؤ مسترد کر رہے ہیں اور العبادی دھمکی دے رہے ہیں اور تیل کے پیداواری اسٹیشن اور ایئرپورٹ کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے ہیں   بغداد – اربيل – لندن: "الشرق الاوسط” آج عراقی صوبہ کردستان کے لوگ آزادی کے لئے ہونے والے ریفرنڈم میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے

عراقی کرد آج حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، اور جغرافیائی تنازعے میں شدت
بارزانی دباؤ مسترد کر رہے ہیں اور العبادی دھمکی دے رہے ہیں اور تیل کے پیداواری اسٹیشن اور ایئرپورٹ کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے ہیں

بغداد – اربيل – لندن: "الشرق الاوسط”

آج عراقی صوبہ کردستان کے لوگ آزادی کے لئے ہونے والے ریفرنڈم میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے پولنگ بوتھ کا رخ کر رہے ہیں تو اسی کے ساتھ ساتھ صوبے میں علاقائی تنازعہ شدت کے اختیار کر گیا ہے۔

کل صوبائی صدر مسعود بارزانی نے ریفرنڈم ختم کرنے یا اسے مؤخر کرنے کی خاطر ڈالے جانے والے دباؤ کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کل اربیل میں پریس کانفرنس کے دوران زور دیتے ہوئے کہا "ریفرنڈم کردستان کے تمام علاقوں میں ہوگا اور کوئی بھی عہدیدار اس کاروائی کو روک نہیں سکتا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "بغداد کے ساتھ شراکت ناکام ہوگئی ہے اور ہم ایسا دوبارہ ہرگز نہیں کریں گے، ہمیں یقین ہے کہ آزادی ماضی کے سانحوں کو دوبارہ دہرانے کی اجازت نہیں دے گی”۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ "ریفرنڈم (صوبہ) کردستان کی خواہشات کے ضمن میں پہلا قدم ہے، اس کے بعد ایک طویل سفر کا آغاز ہوگا”۔

پیر – 5 محرم الحرام 1439 ہجری – 25 ستمبر 2017ء  شمارہ: [14181]