اجازت

سعودی خواتین کی ڈرائیونگ کے فیصلے کا عوامی اور بین الاقوامی سطح پر خیر مقدم

تاریخی قدم کے سماجی اور معاشی اثرات رياض: نايف الرشيد ، شجاع البقمی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے خواتین کو آئندہ جون سے گاڑی کی ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے کو عوامی اور بین الاقوامی سطح پر بڑی تعداد میں سراہا گیا ہے۔ چنانچہ امریکی صدر ڈونالڈ […]

سعودی خواتین کی ڈرائیونگ کے فیصلے کا عوامی اور بین الاقوامی سطح پر خیر مقدم
تاریخی قدم کے سماجی اور معاشی اثرات

رياض: نايف الرشيد ، شجاع البقمی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے خواتین کو آئندہ جون سے گاڑی کی ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے کو عوامی اور بین الاقوامی سطح پر بڑی تعداد میں سراہا گیا ہے۔ چنانچہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے اسے "ایک مثبت قدم” قرار دیا۔ اسی طرح ان کی بیٹی ایوانکا نے اسے "سعودی خواتین کے لئے ایک تاریخی دن قرار دیا”۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریچ نے اس فیصلے کو "صحیح سمت میں اہم اقدام” قرار دیا۔ جبکہ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مئے نے اس فیصلہ کو حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ "یہ مشرق وسطی کے اتحادی ملک میں صنفی مساوات کی جانب ایک اہم قدم ہے”۔ اسی طرح جرمن حکومت نے اس فیصلے کو سعودی معاشرے میں جدت لانے کے اہم پہلوؤں میں سے "ایک بڑا قدم” قرار دیا ہے”۔

جمعرات – 8 محرم الحرام 1439 ہجری – 28 ستمبر 2017ء شمارہ: [14184]