عالمی بینک: عربی تعلیم کی اصلاح سر فہرست
لندن: "الشرق الاوسط” عالمی بینک نے اپنے ایک رپورٹ میں مشرق وسطی اور شمال افریقہ کے علاقہ میں تعلیم کی حقیقت کے سلسلہ میں اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ عرب دنیا میں تعلیم کی نوعیت دوسری دنیا کے مقابلہ میں بہت پیچھے ہے اور مستقبل میں بے روزگاری […]

لندن: "الشرق الاوسط”
عالمی بینک نے اپنے ایک رپورٹ میں مشرق وسطی اور شمال افریقہ کے علاقہ میں تعلیم کی حقیقت کے سلسلہ میں اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ عرب دنیا میں تعلیم کی نوعیت دوسری دنیا کے مقابلہ میں بہت پیچھے ہے اور مستقبل میں بے روزگاری کو ختم کرنے اور ترقی کے وسائل فراہم کرنے کے لئے بہت جلد اس کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں عرب ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تعلیم کو سب سے زیادہ ترجیح دیں کیونکہ مستقبل کی ہر سماجی اور معاشی ترقی کا سبب یہی ہے۔
اگر حالیہ سالوں میں جہالت کو ختم کرنے اور تعلیم کے مختلف مراحل میں بچوں کو داخل کرنے کے سلسلہ میں عرب علاقہ کا موازنہ ایشیاء اور لاطینی امریکہ کے ممالک سے کیا جائے تو عرب ممالک میں کسی طرح کی ترقی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے اور رپورٹ کے مطابق تعلیمی اصلاح کی سرگرمیوں میں عرب ممالک کے اندر سب سے برا حال جیبوتی، یمن اور عراق کا ہے۔
پیر – 27 ذی الحجہ 1438 ہجری – 18 ستمبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14174)