لبنانی فوج کا مقابلہ کرنے والے قیدی کو سزائے موت
سابقہ آرٹسٹ فضل شاکر کو 15 سالہ قید بامشقت کی سزا بيروت: "الشرق الاوسط” کل لبنان میں فوجی عدالت نے متشدد مبلغ احمد الاسیر سمیت دیگر سات افراد کو پھانسی کی سزا سنائی ہے، جبکہ سابقہ فنکار فضل شاکر کو 15 سال قید بامشقت کی سزا سنا کر 2013 میں جنوبی لبنان کے […]
سابقہ آرٹسٹ فضل شاکر کو 15 سالہ قید بامشقت کی سزا

بيروت: "الشرق الاوسط”
کل لبنان میں فوجی عدالت نے متشدد مبلغ احمد الاسیر سمیت دیگر سات افراد کو پھانسی کی سزا سنائی ہے، جبکہ سابقہ فنکار فضل شاکر کو 15 سال قید بامشقت کی سزا سنا کر 2013 میں جنوبی لبنان کے علاقے صیدا میں لبنانی فوج اور قیدیوں کے حمایتوں کے مابین ہونے والے مشہور "عبرا حادثے” کی فائل کو بند کر دیا ہے۔
دو سالوں کے دوران درجنوں عدالتی اجلاسوں کے بعد کل عدالت نے 39 ملزموں کے خلاف حتمی سزا کا اعلان، مقدمے کی سماعت کے کئی گھنٹوں کے کیا جب یہ قیدی واپس جیل میں آچکے تھے۔