مصری عیسائیوں کے قتل کی ذمہ دار تنظیم کو ختم کر دیا گیا ہے : لیبیا
قاہرہ: جمال جوهر، خالد محمود کل لیبی ذمہ دار نے کئی ممالک میں دہشت گردانہ کاروائی کرنے کی ذمہ دار تنظیم کو ختم کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ اس تنظیم کی نمایاں کاروائیوں میں سنہ 2015 کے آغاز میں سرت شہر میں 21 مصری عیسائیوں کو قتل کرنے کی کاروائی شامل ہے۔ طرابلس […]

قاہرہ: جمال جوهر، خالد محمود
کل لیبی ذمہ دار نے کئی ممالک میں دہشت گردانہ کاروائی کرنے کی ذمہ دار تنظیم کو ختم کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ اس تنظیم کی نمایاں کاروائیوں میں سنہ 2015 کے آغاز میں سرت شہر میں 21 مصری عیسائیوں کو قتل کرنے کی کاروائی شامل ہے۔
طرابلس کے اٹارنی جنرل کے دفتر میں تحقیقاتی بیورو کے سربراہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ "سرت میں 21 مصری عیسائیوں کو ذبح کرکے قتل کرنے اور ان کی ویڈیو بنانے میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد نے دفن کی جگہ کے بارے میں بھی نشاندہی کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تنظیم نے درنہ میں سابق اٹارنی جنرل عبدالعزیز الحصادی اور (سبکدوش) نیشنل کانگریس کے ایک رکن فریحہ البرکاوی کو بھی قتل کیا تھا، علاوہ ازیں وہ تونس سے (دارالحکومت سے 70 کلومیٹر دور) صبراتہ شہر کے راستے سرت کی جانب اپنے جنگجوؤں کو بھی منتقل کرتے تھے۔