فرانس، مارسیلے میں چاقو کے حملے میں دو ہلاکتیں – اور داعش کی طرف سے ذمہ داری قبول
مرسیلے: "الشرق الاوسط” تنظیم داعش نے کل فرانس کےجنوبی شہر مرسیلے میں ایک اہم ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حملے کے دوران، فوج کی طرف سے حملہ آور کو مارنے سے قبل اس نے دو خواتین کو قتل […]

مرسیلے: "الشرق الاوسط”
تنظیم داعش نے کل فرانس کےجنوبی شہر مرسیلے میں ایک اہم ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حملے کے دوران، فوج کی طرف سے حملہ آور کو مارنے سے قبل اس نے دو خواتین کو قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور نے قتل کی کاروائی میں پہلی خاتون کو ذبح کرنے اور دوسری خاتون کے پیٹ میں چاقو کھونپنے سے پہلے "اللہ اکبر کا نعرہ” لگایا۔
اسٹیشن پر موجود فورسز نے حملے کا جواب دیتے ہوئے حملہ آور کو مار دیا، جبکہ ان فورسز میں حساس مقامات کی حفاظت کے لئے تعینات خصوصی فورس بھی شامل تھی۔ تنظیم "داعش” نے اپنی ایجنسی "اعماق” پر جاری بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔