عراقی سنی صوبائی مطالبات کا احیاء کر رہے ہیں
مفتی اسے ناانصافی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں بغداد: الشرق الاوسط” عراقی فوجی اتحاد کے ایک قریبی ذریعہ کے مطابق عراقی سنی سیاسی رہنما وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ انہیں آئین کے مطابق صوبائی تشکیل کی تجویز پیش کی […]
مفتی اسے ناانصافی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں

بغداد: الشرق الاوسط”
عراقی فوجی اتحاد کے ایک قریبی ذریعہ کے مطابق عراقی سنی سیاسی رہنما وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ انہیں آئین کے مطابق صوبائی تشکیل کی تجویز پیش کی جائے جو اس قسم کے اقدامات کو تسلیم کرتا ہے۔
ایک ذریعہ نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ سنی رہنماؤں نے العبادی سے ملاقات کرنے کا فیصلہ ہفتہ کے روز اپنے اجلاس کے بعد کیا، ان کے خیال میں "سنی قوتوں کے پاس یہ نادر موقع ہے کہ وہ حکومت سے سنی علاقوں کو تسلیم کرائے”، اور اپنے صوبوں کی خودمختاری کو یقینی بنائے۔ انہوں نے صوبوں کو درپیش "عدم اطمینان” کی جانب بھی اشارہ کیا، چاہے یہ حکومتی افواج کی جانب سے ہو یا ان علاقوں میں موجود "عوامی افواج” کے گروپ۔ ذریعہ نے نشاندہی کی ہے کہ اگر بغداد حکومت صوبائی مطالبات ماننے سے انکار کرتی ہے تو سنی رہنماؤں کی جانب سے کردوں کے ساتھ اتحاد کچھ بعید نہیں، اگرچہ یہ بات ابھی رازدانہ ہے”۔