شاہ سلمان کا آئندہ جمعرات کے روز روس کا دورہ اور 10 ملیار ڈالر کے مشترکہ منصوبہ جات
رياض: نايف الرشيد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز پرسوں (جمعرات) سے روس کا سرکاری دورہ شروع کر رہے ہیں، جس کے دوران وہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔ دریں اثنا دونوں رہنما دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیں گے اور علاقائی و بین […]

رياض: نايف الرشيد
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز پرسوں (جمعرات) سے روس کا سرکاری دورہ شروع کر رہے ہیں، جس کے دوران وہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔ دریں اثنا دونوں رہنما دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیں گے اور علاقائی و بین الاقوامی فائلوں سمیت خطے کے بحرانوں پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
روس میں سعودی عرب کے سفیر نے "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خادم حرمین شریفین کا یہ دورہ صدر پوٹن کی دعوت پر ہے، جس سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا، "اور ہم جلد ہی بڑے وسیع پیمانے پر قابل اعتماد ترقی دیکھیں گے”۔
انہوں نے ٹیلی ویژن چینل "العربیہ” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے شعبہ میں سعودی عرب – روس کا تعاون فعال انداز سے جاری ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ دونوں جانب نے مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے 10 ملیار ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے صرف توانائی کے شعبہ میں نہیں بلکہ اس میں دیگر شعبہ جات؛ جیسے فارمیسی، صنعت اور کمیونیکیشن کے شعبے بھی شامل ہیں۔