یمن کی طرف سے شامی فائل کے ساتھ اپنے مسئلہ کو مربوط کرکے بین الاقوامی بنانے کی ایرانی کوششیں مسترد

جدہ: سعید الابیض یمن کی حکومت نے شامی فائل کے ساتھ مربوط کرکے یمنی فائل کو بین الاقوامی بنانے کی ایرانی کوششوں کو از سر نو مسترد کر دیا ہے اور یمن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عبد الملک المخلافی نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ ایران یمن کی […]

یمن کی طرف سے شامی فائل کے ساتھ اپنے مسئلہ کو مربوط کرکے بین الاقوامی بنانے کی ایرانی کوششیں مسترد

جدہ: سعید الابیض

یمن کی حکومت نے شامی فائل کے ساتھ مربوط کرکے یمنی فائل کو بین الاقوامی بنانے کی ایرانی کوششوں کو از سر نو مسترد کر دیا ہے اور یمن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عبد الملک المخلافی نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ ایران یمن کی قانونی حکومت، سعودی عرب سمیت پڑوسی ممالک اور یمن کے سلسلہ میں عرب نقطۂ نظر کو بلیک میل کرنے کے مقصد سے شامی اور یمنی فائلوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کر رہا ہے۔

انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ یہ کوششیں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ شام، لیبیا اور دیگر فائلوں کے سلسلہ میں بین الاقوامی تقسیم شدہ سماج یمن کی فائل کے سلسلہ میں متحد ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ یمن میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قانونی حکومت اور باغیوں کے مابین ہو رہا ہے اور یہ کوئی خانہ جنگی نہیں ہے۔ المخلافی نے پرزور انداز میں کہا کہ یمن کی فائل علاقہ کی ان دوسری فائلوں سے بہت الگ ہے جن کے بند کئے جانے کا وقت مختلف اسباب کی وجہ سے ابھی نہیں آیا ہے۔

بدھ – 14 محرم الحرام  1439 ہجری – 4  اکتوبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14190)