عراق کے پہلے کردی صدر مام جلال کی وفات
اربیل: "الشرق الاوسط” کردستان کے قومی اتحاد نے کل اپنے لیڈر عراق کے سابق صدر جلال طالبانی کی 84 سال کی عمر میں انتقال ہو جانے کا اعلان کیا ہے اور آپ کا انتقال برلن کی ایک ہاسپٹل میں ہوا ہے جہاں آپ صحت خراب ہونے کے بعد زیر علاج تھے۔ […]

اربیل: "الشرق الاوسط”
کردستان کے قومی اتحاد نے کل اپنے لیڈر عراق کے سابق صدر جلال طالبانی کی 84 سال کی عمر میں انتقال ہو جانے کا اعلان کیا ہے اور آپ کا انتقال برلن کی ایک ہاسپٹل میں ہوا ہے جہاں آپ صحت خراب ہونے کے بعد زیر علاج تھے۔
مام جلال کا شمار ایک ایسے کردی شخص کے طور پر ہوتا ہے جنہوں نے عراق کی صدارت کی ذمہ داری انجام دی ہے کیونکہ آپ سنہ 2005ء سے سنہ 2014ء تک مسلسل دو مدت تک صدارت کی خدمت انجام دی ہے جبکہ آپ 2012ء میں دل اور دماغ کی بیماری کے شکار بھی ہو چکے تھے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ کردی لوگ آپ کو چچا جلال کے نام سے یاد کرتے تھے۔
بدھ – 14 محرم الحرام 1439 ہجری – 4 اکتوبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14190)