کاٹولونیا کی طرف سے آزادی کے سلسلہ میں ایک واضح اعلان کا اشارہ
بارسلونا: "الشرق الاوسط” ایک طرف سے کاٹولونیا کے رہنماؤں نے کل اسپین سے اپنے علاقہ کی آزادی کے سلسلہ میں ایک واضح اعلان کرنے کا اشارہ کیا ہے تو دوسری طرف گزشتہ اتوار کے دن کاٹولونیا کے شہریوں کی طرف سے کئے جانے والے ممنوعہ ریفرینڈم کامسئلہ سنگین ہوتا جا رہا […]

بارسلونا: "الشرق الاوسط”
ایک طرف سے کاٹولونیا کے رہنماؤں نے کل اسپین سے اپنے علاقہ کی آزادی کے سلسلہ میں ایک واضح اعلان کرنے کا اشارہ کیا ہے تو دوسری طرف گزشتہ اتوار کے دن کاٹولونیا کے شہریوں کی طرف سے کئے جانے والے ممنوعہ ریفرینڈم کامسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے جبکہ اکثریت نے آزادی کے مفاد میں ووٹ دیا ہے۔
اسی اثناء کل کاٹالونیا کے صدر کارلس بیگڈیمونٹ نے ایک نشر کردہ انٹر ویو میں کہا کہ ان کی حکومت ترجیحی طور پر ہفتہ کے آخر میں صوبہ کی آزادی کا اعلان کرنے کے لئے مستعد ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی نے صوبہ کی حکومتی ذرائع کے ذریعہ ان کا قول نقل کیا ہے کہ آزادی کا اعلان آئندہ پیر کے دن ہوگا اور ذرائع نے یہ بھی کہا کہ صوبہ کے رہنماؤں کو ووٹ کے نتائج کا تجزیہ کرنے کے لئے پیر کے دن ایک پارلیمنای اجلاس منعقد کرنے کے لئے دعوت دی گئی ہے اور اجلاس کے دوران معاملات کے صحیح ہونے کے مطابق آزادی کا اعلان کیا جائے گا۔
جمعرات – 15 محرم الحرام 1439 ہجری – 5 اکتوبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14191)