کینیڈا میں دہشت گرد حملہ کرنے والا امریکی انٹیلیجنس کا ایک معروف پناہ گزیں ہے
اوٹاوا – ایان آسٹرین بدھ کے دن بعض ذمہ داروں نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے اخیر میں صوبہ البرٹ کے اندر ہونے والے دہشت گرد حملہ میں مشتبہ صومالی شخص کنڈا پہنچا تھا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ چھوڑ دینے کے بعد اسے چند سالوں پہلے حکومت […]

اوٹاوا – ایان آسٹرین
بدھ کے دن بعض ذمہ داروں نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے اخیر میں صوبہ البرٹ کے اندر ہونے والے دہشت گرد حملہ میں مشتبہ صومالی شخص کنڈا پہنچا تھا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ چھوڑ دینے کے بعد اسے چند سالوں پہلے حکومت کی طرف سے پناہگزینی کا حق بھی عطا کیا گیا تھا۔
کنڈا کے ذرائع نے ذکر کیا ہے کہ تیس سالہ عبد الہادی حسن شریف انٹیلیجنس ادارہ میں ایک معروف شخص تھا اور اس تیس سالہ شریف پر اتوار کے دن صوبہ البرٹ کے ایڈمنٹن شہر میں فٹبال اسٹیڈیم کے سامنے ایک پولس آفیسر کو گاڑی سے کچل دینے اور اس پر چاقو سے وار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اسی طرح اس پر شہر کے دوسرے علاقہ میں ایک کرایہ پر لی گئی گاڑی کے ذریعہ دیگر چار لوگوں کو کچل دینے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔
جمعہ – 16 محرم الحرام 1439 ہجری – 6 اکتوبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14192)